بیروت دھماکے میں‌ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

0
34

بیروت دھماکے میں‌ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

باغی ٹی وی : لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد145 سے بڑھ گئی ہے جب کہ5ہزار زخمی ہیں۔

مقامی گورنر کے مطابق 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور ملکی معیشت کو 6 کھرب سے زائد کا نقصان ہوا اور شہر کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

لبنان کا دارالحکومت بیروت کسی جنگ سے تباہ حال شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ لبنان کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیروت سے ملبے کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔

فرانس ، جرمنی ، ترکی اور ایران کی امدادی ٹیمیں بیروت پہنچی ہیں اور ملک میں دو ہفتوں کے لیے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیروت کے گودام میں سال قبل ایک بحری جہاز سے ضبط کیا گیا سوڈیم نائٹریٹ رکھا گیا تھا اور اسے ضایع کیا جانا تھا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی اور دور تک عمارتیں اس کی شدت سے لرز گئیں، بیروت میں ہونے والا دھماکہ اس قدر ہولناک تھا اور اتنے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کہ لبنان کے وزیرداخلہ واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے رو پڑے،

Leave a reply