بیروت میں دھماکے کے بعد حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے

0
36

بیروت میں دھماکے کے بعد حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے

باغی ٹی وی : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے کے بعد حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا ور کئی مقامات پر توڑپھوڑ بھی کی۔

چار اگست کی شام خطرناک دھماکے نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی۔ چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا۔ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ ویئرہاؤس میں رکھے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔

حکومت مخالف مظاہروں میں شامل عوام کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکہ حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ مظاہرین نے وزیراعظم حسن دائب سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے

بیروت دھماکے میں‌ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ گئی


ادھر لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد145 سے بڑھ گئی ہے جب کہ5ہزار زخمی ہیں۔

مقامی گورنر کے مطابق 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور ملکی معیشت کو 6 کھرب سے زائد کا نقصان ہوا اور شہر کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

لبنان کا دارالحکومت بیروت کسی جنگ سے تباہ حال شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ لبنان کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیروت سے ملبے کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے

Leave a reply