برسلز:قرآن مجید نذرآتش کرنےکا منصوبہ بنانے والے پانچ افراد ملک بدر:عمران خان کی جدوجہد کااثرہے:برطانوی ادارے کی رپورٹ آگئی ، اطلاعات کے مطابق یورپ میں اسلام فوبیا کے ایک طرف بڑے واقعات ہورہے ہیں تو دوسری طرف ایک یورپین ملک نے گستاخوں کے خلاف زبردست ایکشن لیا ہے ،
بی بی سی کے مطابق بیلجیئم نے ڈنمارک کے پانچ انتہائی دائیں بازو کے خیالات رکھنے والے کارکنوں کو دارالحکومت برسلز کے مسلمان اکثریتی علاقے میں قرآن کا نسخہ جلانے کا منصوبہ بنانے پر ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ایک سال تک ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہےکہ بیلجیئم کے وزیر برائے پناہ گزین سمیع مہدی نے انھیں ’امنِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ‘ قرار دیا۔ان کے فیس بک پیج کے مطابق یہ پانچ افراد سیاست دان راسمس پیلوڈن سے منسلک تھے۔
یاد رہے کہ پیلوڈن کو بدھ کے روز فرانس سے اس وقت ملک بدر کیا گیا تھا جب انھوں نے پیرس میں قرآن کا نسخہ جلانے کا عندیہ دیا تھا۔
بی بی سی نے یہ بھی لکھا ہے کہ دنیا بھرمیں اسلام کے خلاف سازشواورشرارتوں کوروکنے کے لیے پاکستانی وزیراعظمن بہت محنت کررہے ہیں ، عالمی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے عمران خان عالمی لیڈروں سے بھی اس گستاخانہ فعل کوروکنے کے لیے بات چیت کرچکے ہیں، عمران خان مارک زکربرگ کو بھی خط لکھ چکے ہیں
رواں برس کے آغاز میں ان کو اپنی جماعت سٹریم کرس کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اسلام مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے پر ڈنمارک میں ایک ماہ کے لیے جیل میں سزا کاٹنی پڑی۔