لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ارکان کو وقت پر اجلاس میں پہنچے کے لیے بلانے کے لیے گھنٹیوں کو بجانا پڑا ، آج اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019 پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی سے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجنے لگیں ،پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےکورم پورا رکھنے کے لیے اراکین اسمبلی کے لیے کیفے ٹیریا میں ناشتے کا خصوصی انتظام کیا گیا، اسمبلی کیفے ٹیریا میں اپوزیشن اراکین کی نان چنے، حلوہ پوری اور لسی سمیت دیگر لوازمات سےتواضع کی گئی،مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام اراکین کو بروقت اسمبلی پہنچنے کی ہدایت بھی کی ۔ ارکان نے ضیافت میںپیش کی جانے والی لسی کی بڑی تعریف کی اور قیادت کی طرف سے شاندار ناشتہ کروانے پر دل کہ اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا