بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

0
32

بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

باغی ٹی وی رپورٹ : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں ، ٹیکس اداکرنیوالافارن کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے ، لوگوں میں شعور آگیا ہےکہ موضوع بحث ٹیکس نظام ہے۔ بے نامی اثاثوں کی تلاش کیلیے وزیراعظم نے بھی سخت احکامات دیے ہیں

انہوں نےکہا کہ بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی وہی بے نامی اثاثے سامنے آئے جو عدالت کے ذریعے سامنے آئے ،بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہےجو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہےاسے ٹیکس دینا ہوگا،ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے ڈاکٹر انجینیر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس بھیجے ہیں ،شبر زیدی
قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود رہے گی،قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے،شبر زیدی ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے دوعلیحدہ اسکیم دی ہیں ،
کوشش کررہے ہیں مرکزی سسٹم آجائے کہ کتنا پیسا منتقل ہورہا ہے ،سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم آسان بناکر ایک صفحےکاکردیا ہے ،سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلیے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے،
ٹیکس سافٹ ویر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کریگا سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلیے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے،شبر زیدی نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا مرحلہ مزید آسان کررہے ہیں،شبر زیدی

Leave a reply