بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایک پارک میں نصب سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مجسمے پر لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر صحافی وینگاس نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیپلزپارٹی جس نام پر حکمرانی کرتی ہے اسے پتہ ہی نہیں کہ یہ (مجسمہ) کیسا لگ رہا ہے۔
Disgusting statue of Shaheed Mohtrama Benazir Bhutto placed in Quetta by PPP.
PPP rules in the name of SMBB, and they have not realized what they had installed.This statue must be removed. Stop insulting SMBB.
Picture shared on WhatsApp pic.twitter.com/NCSfHkKTB3
— Veengas (@VeengasJ) December 5, 2022
ایک اور صارف نازیہ میمن نے لکھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کا مجسمہ کیا واقعی؟ ہم انہیں عزت دے رہے ہیں تا مذاق اٹھارہے ہیں۔ نسانی حقوق کی کارکن فاطمہ عاطف نے مجسمے کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا کوئٹہ کے پارک میں نصب کیا گیا مجسمہ پاکستان کی تمام خواتین کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔
Contacted with Administrator Quetta Jabbar Baloch to replace the insulting statue of Shaheed Bibi installed in Shaheed Benazir Park, He assured to replace the statue.
This park is managed by the Cantonment Board Quetta , In this regard the CEO of CBQ will also be contacted.
1/2— Hayat Khan Achakzai ᴴᴷ (@HayatKhanHKA) December 5, 2022
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
شدید تنقید کے بعد بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی یقین دہانی کرواتے ہوئے لکھا کہ کہ اس مجسمے کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بے نظیر پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھیں جو دو مرتبہ وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہیں جبکہ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انہیں گولیاں کو نشانہ بنایا گیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔