بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی.
وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج 27 دسمبر محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کا دن ہے اور اس موقع پر ہم محترمہ شھید بینظیر بھٹو کو آج کے دن خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے اندر جمھوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے بہت جدوجھد کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا محور جمہوریت، انسانی اور معاشی حقوق تھے جبکہ شھید بینظیر بھٹو نے بھادری سے دہشگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا.لہذا پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شھید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے. اور بی آئی ایس پی پروگرام بینظیر بھٹو شھید کے نام سے منسلک ہے.
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی بہبود چیرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پندرھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بی بی کی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ،لوگوں کےانسانی حقوق کے لیے بہت جدو جہد کی ۔ pic.twitter.com/EdNiEKRybX
— Saira Hiraj (@HirajSaira) December 26, 2022
وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا خواب شھید بینظیر بھٹو نے دیکھا تھا اور وہ چاہتی تھی کہ غریب ترین گھرانوں کو ایسی مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے اندر باعزت زندگی بسر کریں جبکہ صدر آصف علی زرداری نے شھید رانی کے امنگوں کے مطابق لاکھوں خاندانوں کی کفالت کا پروگرام بنایا. اور آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8.5 ملین غریب خاندانوں کی مالی معاونت کی جارہی ہے.
شھید بینظیر بھٹو کا مشن ابھی پورا نہیں ہوا، جس کے تحت پاکستان ترقی کے اونچایوں کو چھوئے گا-شھید رانی کا مشن پاکستان کو اقتصادی، سماجی اور سیاسی طور پرمضبوط دیکھنا تھا-آئین پھر اس عزم کودھرائیں کہ ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننا ہے، شازیہ مری#BenazirTheSymbolOfDemocracy pic.twitter.com/Atj7FrqzRi
— Zulfiqar Ali (@ZulfiShaikhPK) December 26, 2022
شازیہ مری کے مطابق آج کے دن ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شھید بینظیر بھٹو کا مشن ابھی پورا نہیں ہوا، جس کے تحت پاکستان ترقی کے اونچایوں کو چھوئیں گا کیونکہ شھید رانی کا مشن پاکستان کو اقتصادی، سماجی اور سیاسی طور پرمضبوط دیکھنا تھا. انہوں نے اپیل کی کہ آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں شھید بینظیر بھٹو کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، لہذا آئین ہم سب ملکر ایک بار پھر اس عزم کودھرائے کہ ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے.