بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام غریبوں کا پروگرام ہے:فیصل کریم خان کنڈی

0
24

ڈیرہ اسماعیل خان:سابق ڈپٹی اسپیکر وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیراعظم کے معاون خصوصی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انچارج فیصل کریم خان کنڈ ی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی وی، اے پی پی آفس،ائیر پورٹ بحالی،واپڈاریونیوآفس کیلئے الگ سرکل کاقیام، چشمہ لفٹ کینال، سی آربی سی نہر مرمت وبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی بحالی پاکستان پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ دعوؤں پرنہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتاہوں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وفاقی وزرا ء سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر نوید قمر،ندیم افضل چن،خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ، شازیہ عطاء مری ودیگرعہدیدارموجودتھے۔سابق ڈپٹی اسپیکر وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیراعظم کے معاون خصوصی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انچارج فیصل کریم خان کنڈ ی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی مزدووں کسانوں کی جماعت ہے۔ ہمارامنشورروٹی کپڑااورمکان ہے جس کیلئے ہمارے قائد ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے موت کو گلے لگالیا۔بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو بھی اپنے مشن میں شہید کر دی گئیں۔ ہمارے کو چیئرمین آصف علی زرداری اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ان کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی خدمت میں دن رات کوشاں ہیں۔

پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی وی، اے پی پی آفس،ائیر پورٹ بحالی،ڈیرہ کیلئے واپڈاریونیوآفس کیلئے الگ سرکل کاقیام، چشمہ لفٹ کینال، سی آربی سی نہر مرمت وبینظیرانکم سپورٹ پروگرام پاکستان پیپلزپارٹی کا عوام دوستی کامنہ بولتاثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری پوری کوشش ہے کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو ملک کے دیگرترقی یافتہ شہروں کی صف میں لاکھڑاکروں۔سابق ڈپٹی اسپیکر وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیراعظم کے معاون خصوصی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انچارج فیصل کریم خان کنڈ ی نے کہاوزیرخارجہ بلاول بھٹو جلد چشمہ لفٹ کینال منصوبے کاافتتاح کرنے کیلئے جلدہی ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال کی بدولت زرعی انقلاب آئے گا اورہماراصوبہ زراعت کے شعبے میں خودکفیل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیرہ ائیر پورٹ بحالی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کوپوراکرلیاگیاہے اورانشاء اللہ جلدانٹرنیشنل فلائٹس سروس کاآغازہوجائے گا۔ فیصل کریم خان کنڈ ی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اگلے ماہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایک اور سروے شروع ہوگاجس میں رہ جانے والے مستحقین افراد کے نام شامل کرکے انہیں امداد دی جائے گی۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اپنے دورحکومت میں ساڑھے تین سال ملک کیلئے کچھ نہ کرسکا بلکہ ملک کو مزید قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ صوبہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فیل ہوچکی ہے اورعوام کو دووقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ سرکاری ملازمین تنخواہوں کیلئے دربدرگھوم رہے ہیں مگرکئی کئی مہینے تک انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوتی اوروہ ادھار لے کرزندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے مستردکردیاہے اورعمران خان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔ اب عوام ان کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیراعظم کے معاون خصوصی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انچارج فیصل کریم خان کنڈ ی نے ڈیرہ کی عوام کو اپنے پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارکو ووٹ دیں تاکہ ان کی محرومیوں کاازالہ ہو۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے وفاقی وزراء نے سابق ڈپٹی اسپیکر وپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ووزیراعظم کے معاون خصوصی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام انچارج فیصل کریم خان کنڈ ی کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اورملک کی سلامتی کیلئے دعاکی گئی۔

Leave a reply