بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

0
39

بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا قتل ایک افسوسناک واقعہ تھا۔ یہ واقعہ راولپنڈی میں پیش آنے کے باوجود انتقامی ردعمل کراچی میں کیا گیا۔ 27 دسمبر 2007 کراچی اور سندھ کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جب لوگوں کے دفاتر اور املاک نظر آتش کر دی گئیں ۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں کراچی اور سندھ کی خواتین کی بے حرمتی کی گئی ۔ احتجاج کی آڑ میں کراچی جلا دیا گیا اور دکانوں سے لوٹ مار کی گئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی آڑ میں جو احتجاج کے نام پر نقصان کیا گیا اسکا انصاف ہو۔اعلی’ ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو کراچی کے شہریوں کے نقصان کا ازالہ کرے۔ سنگین جرائم کرنے والوں کو قانونی طور پر تحقیقات کر کے سزا دے جائے۔

بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے

Leave a reply