بیوروکریسی میں اعلی سطح کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں، علی بہادر قاضی کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرڈی جی خان کیپٹن (ر)علی اعجاز کوڈپٹی کمشنراوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے، ذیشان جاوید کوڈپٹی کمشنرڈی جی خان تعینات کردیا گیا ہے، نبیلہ عرفان کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعنیات کردیا گیا ہے، رانا سلیم احمد خان کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب راجہ منصورکواوایس ڈی بنا دیا گیا ہے، مہتاب وسیم اظہرکو ڈپٹی کمشنر گجرات بنا دیا گیا ہے، مصوراحمد خان کو ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا ہے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.

Shares: