قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

نسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا
0
51
fia

اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے بڑی کاروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمہ کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ہے، ملزمہ نے معصوم شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمہ پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گی تھی، ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات اور انکوائریاں درج ہیں، ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے –

قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کاروائی ،سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو بلیو نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے یو اے ای فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم شمس عارف کو لاہور ائرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا،ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کے خلاف تھانہ کوٹلی لوہاراں سیالکوٹ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھ، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے بلیو نوٹس جاری کیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو بعد ازاں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن لاہور کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی-

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ و ہنڈی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں عباد، شفیع اللہ، کریم اور فرہاد شامل ہیں جنہیں طورخم سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 382600 افغانی اور 11 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply