حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا
0
54
FIA

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) پشاورزون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی: ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جب کہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا،بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائے گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

دوسری جانب ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے،ایف آئی اے حکام نے پشاور، مردان،صوابی اور سوات کو غیرقانونی حوالہ ہنڈی کاروبار اور ڈالر اسمگلنگ کا ہاٹ سپاٹ قرار دیا ہے۔

اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

Leave a reply