آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

پاکستان 120 ریٹنگز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے

دبئی: آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگز میں پہلے پوزیشن حاصل کرلی۔

باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اپنے نام کرنے کے بعد آسٹریلیا 121 ریٹنگز کے ساتھ سرفہرست ہے پاکستان 120 ریٹنگز کے ساتھ دوسرے جب کہ تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے جس کی ریٹنگ 114 ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ماہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے عالمی نمبر ون کا ٹائٹل چھینا تھا افغانستان کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سویپ شکست دینے کے بعد پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا تھاتاہم اب آسٹریلیا نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کو 5 روزہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 123 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی اس طرح آسٹریلیا نے پاکستان سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن چھین لی۔

ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

دوسری جانب پاکستان کے پاس عالمی نمبر ون بننے کا ایک اور سنہری موقع موجود ہے قومی ٹیم آج ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت سے ٹکرائے گی بھارت کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان دوبارہ ون ڈے فارمیٹ میں بہترین ٹیم بن جائے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا میچ کولمبو میں دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں آج 90 فیصد بارش کاامکان ہےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سےمیچ بارش سےمتاثر ہونے کی صورت میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے۔ میچ آج مکمل نہ ہونے کی صورت میں کل وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر ختم ہوا ہوگا۔

بنگلہ دیشی ٹیم ایشیا کپ سے آوٹ

Comments are closed.