بیرونِ ملک مقیم ہنر مند پاکستانیوں بارے وزیراعظم کا بڑا حکم
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کا جائزہ اجلاس ہوا
اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت. اسکے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس کو بیرونِ ملک افرادی قوت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے انتظامی طریقہ کار کو سہل بنانے اور وزیرِ اعظم کے بیرونِ ملک دوروں پر دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. . بریفنگ میں بتایا گیا کہ افرادی قوت کی برآمدات بڑھانے کیلئے اوور سیز ایمپلائمنٹ پورٹل کا اجراء کیا گیا ہے پورٹل بیرونِ ملک روزگار کے مواقع اور امیدواروں کے درمیان ایک رابطے کا کام کر رہا ہے. پورٹل سے عالمی سطح پر درکار سکل سیٹ کی نشاندہی بھی ہو رہی ہے. پورٹل بیرونِ ملک روزگار کے اہل امیدواروں کو شفاف طریقے سے روزگار کی تلاش میں معاون ثابت ہو رہا ہے.مقامی ہنر مند افراد کو بیرونِ ملک روزگار کے حصول میں معاونت کیلئے حکومت کی طرف سے لائحہ عمل تیار ہے. پہلے مرحلے میں ترجیحی شعبوں اور ممالک کی نشاندہی کر لی گئی ہے. بریفنگ. وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نشاندہی کئے گئے شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی.اب تک وزرات کے تحت تربیت شدہ 50 ہزار لوگ بیرونِ ملک مختلف شعبوں میں خدمات کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیج چکے ہیں. نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل اب تک پانچ بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفیکیشن حاصل کرکے مزید اداروں سے مزاکرات کر رہی ہے.
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری
پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا
پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت
بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب
وزیرِ اعظم عمران خان نے ہنر مند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کیلئے اقدامات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں. اجلاس کو وزیرِ اعظم کے بیرونِ ملک دوروں میں دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا. مفاہمتی یادداشتوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرکے ان پر عملدرآمد جاری ہے. جن منصوبوں پر عملدرآمد میں رکاوٹوں کا سامنا تھا ان کو بھی دور کر کے جلد کام مکمل کر لیا جائے گا. اجلاس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے انتظامی طریقہ کار کو سہل بنانے پر بھی بریفنگ دی گئی. چھوٹے درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے انتظامی اصلاحات پر عملدرآد تیزی سے جاری ہے. پیلے اور دوسرے مرحلے میں 98 اور 96 فی صف کام مکمل ہے جبکہ حال ہی میں اجراء شدہ تیسرے مرحلے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے.آسان کاروبار پورٹل پر کام مکمل ہے جس کا جلد اجراء کر دیا جائے گا.21 شعبوں کے 58 اداروں میں 68 اصلاحات کا نفاذ کیا جا رہا ہے.اصلاحات سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے آسانی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے. پورٹل پر فیڈ-بیک کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے جس سے شعبے سے براہِ راست رائے موصول ہوگی. اشیاءِ خورد نوش کے معیار کو پورے ملک میں یکسان کرنے کیلئے سٹینڈرڈز جاری کر دیے گئے ہیں جن کو تمام صوبے متفقہ طور پر رائج کریں گے.اجلاس کو سرمایہ کاری کے شعبے میں رکاوٹوں اور ان کے حل کیلئے حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیرِ اعظم نے رکاوٹوں کو جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں.
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی تمام تر این او سی کے ڈیجیٹل اجراء کا کام بھی جلد مکمل کرلے گی. بیرونِ ملک سے فضلے کی درآمد پر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جا رہی ہے اور مقامی فضلے کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں.پیمرا کی طرف سے ہوٹل مالکان کو علیحدہ سے کیبل لائسنس جاری کرنے پر نظر ثانی کی جا رہی ہے.
وزریراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم ہنر مند پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں.نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.پاکستانی سفارتخانوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وفاقی وزراتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وزارت اوور سیز کے ساتھ تعاون سے ہنر مند افراد قوت کی برآمد کو یقینی بنائیں.پاکستان میں پہلی مرتبہ اس حوالے سے جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے. تمام ادارے باہمی تعاون سے افرادی قوت کی بین الاقوامی کھپت کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں. حکومت چھوٹے اور درمیانے طبقے کے کاروبار کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے. ترجیحی شعبوں میں اقدامات کیلئے تعین شدہ وقت کا خاص خیال رکھا جائے.