بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے میں رکاوٹ کون؟ قریشی کا نیا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں پوری قوم تمام تر وسائل بروئے کارلا کرکرونا وائرس کا ہمت اور جوانمردی سے مقابلہ کررہی ہے ، بیرون ملک سے پاکستانیوں‌ کو واپس لانے میں صوبائی حکومتیں رکاوٹ ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانے محصور پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں، ہنگامی اقدامات اس صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ناکافی ہیں۔ بدقسمتی سے صوبائی حکومتیں آپ کی واپسی کیلئے تعاون نہیں کر رہیں، صوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ وسیع تر قومی مفاد میں یک جان ہو جائیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا نے اتنا بڑا چیلنج نہیں دیکھا، کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 21 مارچ کو فضائی حدود بند کی۔ دبئی، دوحہ، استنبول، تاشقند، بینکاک، کوالالمپور میں پاکستانی محصور ہوگئے، زیادہ تشویش خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ہے،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ان ممالک میں ہماری افرادی قوت ذرائع آمدن سے محروم ہوگئی، بھرپور کوششوں کے بعد 1600 پاکستانی وطن واپس آچکے، تقریباً 40 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہمارے ڈاکٹرز، نرسز ،اور طبی شعبے سے وابستہ افراد ہراول دستہ ہیں،

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

Shares: