سندھ میں بیرون ملک سے 3 پروازوں میں آنیوالے افراد میں کتنے کرونا مریض نکلے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ اور کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 622نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کراچی میں کورونا کے 446 نئے مریض سامنے آئے ہیں،ہم نے 3384 نئے ٹیسٹ کئے تھے، اس وقت تک 57761 ٹیسٹ کیے گئے ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1295 ہے ، آج 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ ہار کر زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں کل کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 118 ہے،118 انتقال کرنے والے کل مریضون کا 1.76 فیصد ہے، کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد 5262 ہے، 4044 گھروں میں زیرعلاج ہیں،733 آئیسولیشن مراکز جبکہ اسپتالوں میں 485 مریض زیرعلاج ہیں،45 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 28 تا 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں، ان سب کے ٹیسٹ کے نتیجہ میں 190 مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے، 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان سے ہے، شہر کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں،
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو درخواست کی ہے کہ خدارہ اپنا احتیاط کریں