مزدوروں کے حقوق و مراعات پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات رہی ہیں، رحمان ملک

0
21

مزدوروں کے حقوق و مراعات پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات رہی ہیں، رحمان ملک

باغی ٹی وی :سینیٹر رحمان ملک نے یوم مزدور پر مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ

قوم کے مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں۔ مزدور ہی قوم کے معمار اور ملکی تعمیر و تر قی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔مزدور کسی قوم و ملت کیلئے معمار و ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ مزدوروں کے حقوق و مراعات ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اولین رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے، کم از کم اجرت 25 ہزار کیجائے۔مزدوروں کیلئے رہائشی کالونیاں، علاج کی بہتر سہولتیں و انکے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے۔

کورونا وائرس کیوجہ سے پیدا شدہ مشکلات کے پیش نظر مزدوروں کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا علان کیاجائے،

Leave a reply