بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کے لیے شیخ رشید نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کے لیے شیخ رشید نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ شیخ رشید احمد نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،
مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کے لیے ایف آئی اے ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمز کو خصوصی ہدایات جاری کر سیں .شیخ رشید کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایمیگریشن، اور ایف آئی اے بھی موجود تھے. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک سو بانوے ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے،

کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کرے،وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ ہو، ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگون کو ملے گا،

پاکستان کا امیج بہتر ہوگا، مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے، نادرا روزانہ ایک لاکھ پاسپورٹ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا، تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی،

Comments are closed.