سینیٹ اجلاس میں بیرسٹر سیف اور ن لیگی سینیٹر کے مابین تلخ کلامی ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، سینیٹ اجلاس میں ووٹنگ ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن نے پرائزائڈنگ افسر سے درخواست کی کہ بیگم نجمہ حمید کی نظر کمزور ہے اسلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے عائشہ رضا فاروق کو ساتھ بھیج دیں جس پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن کی درخواست مسترد کر دی .

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غلط ووٹ کاسٹ کر دیا. اہم خبر

مسلم لیگ ن کے آصف کرمانی نے اس موقع پر زور دیا کہ بیگم نجمہ حمید کے ساتھ کسی کو بھیجا جائے تو بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسا کرنے سے ووٹ پر اثر انداز ہونا ہو گا، آصف کرمانی نے بات شروع کی تو بیرسٹر سیف نے کہا کہ چپ کر کے بیٹھ جائیں ، مجھے قانون نہ سکھائیں

اجلاس میں اب تک 70 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کر دئیے ہیں.

 

حکومت کو لگا بڑا دھچکا، اتحادی اراکین کا چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے سے انکار

اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں ایسا کام کیا کہ شہباز شریف ہوئے پریشان

صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان

ایوان بالا میں اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد 103 ہے۔ مسلم لیگ ن 30، پیپلز پارٹی 20، تحریک انصاف 14، ایم کیو ایم 5، نیشنل پارٹی 5، جے یو آئی ف4، جماعت اسلامی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 2، پختونخوا ملی عوامی پارٹی 2، اے این پی 1، بی این پی مینگل 1، مسلم لیگ فنکشنل 1 جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 16 ہے۔ اپوزیشن 65 ووٹوں کے ساتھ اپنی کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے

Shares: