ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )بیساکھی تہوار کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں اختتام پزیر ہوگئیں، بھارت سے 2475سکھ یاتریوں نے شرکت کی اور ننکانہ صاحب میں تین روز قیام کرنے کےدوران اپنی مذہبی رسوامات کی ادائیگی کے بعد خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے کرتار پور کیلئے روانہ ہوگئے جن کو پولیس کے سخت حصار میں روانہ کیا گیا
بیساکھی تہوار کی تین روزہ تقریبات جو گوردواہ حسن ابدال پنجہ صاحب میں جاری تھیں جس میں جرمنی، امریکہ، کینیڈا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت سے 2475سکھ یاتریوں نے شرکت کی تھیں، پنجہ صاحب میں بیساکھی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہونے پر بھارتی سکھ یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچایا گیا تھا ،سکھ یاتریوں کا گوردواہ جنم استھان پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز اور محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور گلاب کے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیا تھا
حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کی رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا گیا تھاجس پر سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دیے اور ننکانہ میں تمام گوردوارہ جات میں سی سی ٹی وی کمرے، واک تھرو گیٹ اور سکینر لگاے تھے ،جس میں سکھ یاتریوں کو گزار کر گوردواروں میں داخل کیا جاتا تھااور گوردوارہ جات سے ملحقہ تما م راستوں کو خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا کر عام افراد کا داخلہ بند کیا گیا تھا
سیکیورٹی کے لئے 1600سے زائد پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک کے اہلکار تعینات تھے،
سکھ یاتریوں کو سچا سودا فاروق آباد بھی یاترا کیلئے لیجا یا گیا جہاں پر یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور دوبارہ گوردوارہ جنم استھان آئے، سکھ یاتریوں نے گورد وارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ماتھا ٹیکی، اشنان، شبد کیرتن اور ارداس سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد آج یاتریوں کو خصوصی بسوں، کوچز اور بھارتی سکھ یاتریوں کو تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے کرتار پور روانہ کردیا گیا ہے جہاں پر وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے.