ننکانہ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام بیساکھی تہوار پر صوفی نائٹ کا انعقاد کیاگیا

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ انتطامیہ کے زیر اہتمام وساکھی تہوار پرصوفی نائٹ کا انعقاد, صوفی ناٸٹ کا مقصددنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا

تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ انتطامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام وساکھی تہوار کے موقع پر اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گذشتہ روز سپورٹس آفیسر کلب کے خوبصورت لان میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا اور آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،

ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاعد عزیز,ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹروقارخان ,پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار سرجیت سنگھ اوردیگر ضلعی افسران سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری بھی صوفی نائٹ کی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر لوک فنکاروں نے بابا بلھےشاہ،پیر وارث شاہ ،میاں محمد بخش اور بابا فرید شکرگنج و دیگر صوفیا کرام کے صوفیانہ کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی ، سکھ یاتریوں نے بھنگڑے ڈالے اور جھومتے ہوئے نوٹ نچھاورکیے۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،صوفی نائٹ کا مقصد دنیا بھر میں امن اور محبت کا پیغام دینا ہے

Comments are closed.