گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک شاہ رخ خان کا ایک سیشن رکھا اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔ پوری دنیا سے ان کے مداحوں نے ان سے سوالات کئے اور زیادہ تر لوگوں کو شاہ رخ خان نے جواب دیا۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہلکے پھلکے سوال پوچھیں جائیں کسی قسم کا سخت سوال نہ کیا جائے۔ شاہ رخ خان سے ایک صارف نے پوچھا کہ خان صاحب آپکا فیملی بیگ گراﺅنڈ کشمیری ہے نا پھر بھی آپ نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ پوری دنیا ہی میری فیملی ہے ، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا ، کام سے نام ہوتا ہے چھوٹی باتوں میں مت پڑو، ایک صارف نے لکھا کہ پٹھا ن گھٹیا فلم ہے

ریٹائرمنٹ لے لو، اس پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہو تو اسکے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ہر دن بےشمار پیار کما لیتا ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پٹھان کو کس لئے دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ لوگ اتنی گہری باتیں کرتے ہیں مجھے ان باتوں کا نہیں پتہ کہ زندگی کا کیا مقصد ہے یا کسی چیز کا کیا مقصد ہے میں کوئی گہری سوچ رکھنے والا انسان نہیں ہوں۔ یوں شاہ رخ خان نے ایک خوبصورت سوالات کا لائیو سیشن کیا جسے انکے مداحوں نے خوب سراہا۔

Shares: