بیٹے کے پاس لے جانے کے بجائے زبردستی عمران خان کے پاس لے گئے. علی بلال کے والد کا انکشاف

Imran Khan

بیٹے کے پاس لے جانے کے بجائے زبردستی عمران خان کے پاس لے گئے. علی بلال کے والد کا انکشاف

پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے والد لیاقت علی کا سیاسی یا قانونی دباؤ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایسا کوئی تھریٹ اور دباؤ نہیں ہے جبکہ میرے بیٹے کی موت کا مجھے پتا چلا اس وقت میں بہت صدمے میں تھا اور میں حواس میں نہیں تھا۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے علی بلال کے والد لیاقت علی نے کہا کہ پانچ دس منٹ بعد پی ٹی آئی کے کچھ لوگ آئے اور کہا کہ آپ کو یاسمین راشد صاحبہ نے بلایا ہے، میرے بچے کی لاش اس وقت سروسز اسپتال میں تھی، تو بجائے مجھے سروسز اسپتال لے جانے کے وہ مجھے عمران خان کے پاس لے گئے، جہاں ڈھائی گھنٹے کے بعد ان سے ملاقات ہوئی۔


آج ٹی وی کے مطابق لیاقت علی نے بتایا کہ یاسمین راشد سے میری بات ہی نہیں ہوئی تھی جبکہ وہ مجھے سیدھا عمران خان کے پاس لے گئے ’انہوں نے مجھے کہا یہی تھا کہ اسپتال جارہے ہیں کیونکہ میرے بیٹے کی لاش وہاں پر پڑی ہوئی ہے‘۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ


لیاقت علی کے مطابق عمران خان سے جب بات ہوئی تو وہاں افواہ یہی تھی کہ پولیس تشدد ہے، اس وقت میں اس حالت میں نہیں تھا کہ اپنے طور پر تفتیش کرتا۔ انہوں نے مجھے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ہماری میڈیا اور لیگل ٹیم آپ کے ساتھ ہوگی، آپ کا انصاف ملے گا۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو پہلے ہی پتا چل گیا تھا کہ وہ فوت ہوچکا ہے، کیونکہ سروسز اسپتال سے حماد اظہر نے ٹوئٹ کیا تھا، اس وقت تو ایکسیڈنٹ کی دور دور تک کوئی خبر نہیں تھی۔

Comments are closed.