الیکشن کیا جیتے میرے بیٹے کو 13 کروڑ ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا، لطیف کھوسہ

0
118
lateef khosa

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپکو ایک ایسی چیز دکھا رہے ہیں جو نئے انداز سے ہراساں کی کوشش کی جارہی ہے

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے شہباز کھوسہ نے ابھی الیکشن جیتا ہے۔ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا ہے کہ تیرہ کڑور روپے ٹیکس دیا جائے،الیکشن جیتنے کی خوشی میں ایف بی آر نے یہ انعام بھیجا ہے۔یہ لو لیٹر ایف بی آر نے میرے بیٹے کی جیت کی خوشی میں بھیجا ہے۔ایک سال کا 13 کروڑ ٹیکس وصول کرنے کے لئے سارے بینکوں کو نوٹس بھیجا گیا ہے، کس وکیل کی ایک سال کی آمدنی 13 کروڑ سے زائد ہوتی ہے،چاہے یہ ہمیں اس طرح کا محبت نامہ بھجیں یا چاہے ہمیں لفٹ کی سیر کروائیں ہم آزادی اظہار، آزادی افکار کے حوالہ سے اپنی آرام، آسائش کو قربان کرتے ہیں

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان حربوں سےہم مرعوب نہیں ہوں گے،کوشش ہو رہی ہے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں لیکن نہیں ہٹیں گے،نوٹس میں سب بینکوں‌کو لکھ دیا گیا کہ 13 کروڑ 65 کروڑ نکال کر ہمیں دے دیں، انکے بینک اکاؤنٹس سے،کبھی میرے گھر پر پھلجھڑیاں برساتے ہیں، کبھی لفٹ کی سیر کرواتے ہیں اور پھر اب لو لیٹر بھیجا گیا،اب جائیدادوں کی ضبطگی کے نوٹس جاری ہوں گے، ہمیں پہلے کوئی نوٹس نہیں آیا اور نہ ہی پہلے کوئی ایسا تقاضا کیا گیا،کھوسہ فیملی ایسے حربوں سے مرعوب نہیں ہو گی.

نیب کے لوگ اتنے جھوٹے ہیں غلط قانون کی تین تاریخیں پڑوائیں۔

سابق وزیر اعظم کے بھی حقوق ہیں ان کا بھی وقار ہے،وکیل لطیف کھوسہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے،لطیف کھوسہ

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Leave a reply