قید اور جرمانہ قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں ،ترجمان جے یو آئی

0
189
imran khan uma khan

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

عمران خان کو سزا اور گرفتاری پر ردعمل میں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ سائیکل پر وزیر اعظم ہاؤس جانے والوں کی مثالیں دینے والا توشہ خانہ کے تحائف چوری کرتا رہا ۔جرم یہ ہے کہ ایک بیرونی ایجنٹ نے پاکستان کے مفاد کو داؤ پر لگایا ۔ایک ذہنی بیمار نی ایٹمی قوت رکھنے والے ملک کی بقاء کو داؤ پر لگایا ملک میں جاری بدامنی ،معیشت کی زبوں حالی ، کشمیر فروشی اور اخلاقی گراوٹ کا ذمہ دار عمران نیازی ہے چئیرمین پی ٹی آئی نااہل ،نالائق اور کرپشن کا بادشاہ ہے نااہلی ،قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں ۔

واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

Leave a reply