سپیشل برانچ قصور کی بڑی کاروائی

0
39

قصور سپیشل برانچ قصور کی نشاندہی پر بڑی کاروائیاں آلودگی پھیلانے اور غیر قانونی گیس کی ری فلنگ اور منی پیٹرول پمپس چلانے والے متعددافراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
تفصیلات کے مطابق قصور سپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زائد نے قصور اور دیگر علاقوں میں کاوروائیاں شروع کر دی فیروز پور روڈ رحمان پورہ کے قریب گلو بنانے والی فیکٹری کی نکاسی آب سے قریبی کھیتوں کو زہریلا پانی اور دھوئیں کے ذریعے آلودگی پھیلانے اور زیر زمین پانی خراب کرنے پر اسکے مالک غلام حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے فیکٹری کو سیل کر دیا
جبکہ رکن پور ہ قصور میں غیرقانونی طور پر آبادی والے علاقے میں گیس ری فل کرنے والے تین دکانداروں غلام فرید،اقبال اور رضوان جبکہ غیرقانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے محمد فیاض کو گرفتار کرکے انکی دکانیں سیل کر دی گئی ہیں
کھڈیاں خاص میں شرافت علی اور محمد جمیل وغیرہ تین دکانداروں کو گرفتار کرکے انکی دوکانیں سیل کر دی گئیں
مصطفی آباد میں رفاقت علی اور شاھد کی دونوں دکانوں کو بھی سیل کر کے انہیں گرفتار کربکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

Leave a reply