بیٹی کی خواہش نے خاتون کو اغوا کار بنا دیا، پولیس نے نکاح نامہ طلب کیا تو کیا کہا؟

بیٹی کی خواہش نے خاتون کو اغوا کار بنا دیا، پولیس نے نکاح نامہ طلب کیا تو کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں نومولود بچی کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں اسپتال سے نومولود بچی کےمبینہ اغوا کی کوشش کاواقعہ پیش آیا،نومولود کے اغواء کےالزام میں گرفتار جوڑے سے پولیس کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

گرفتارملزمہ کاپولیس کو دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا۔بیٹی کی خواہش نے اغوا کار بنادیا۔ ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 8 جنوری کو میرے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی اور بچی فوت ہوگئی، ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ فوزیہ کےبیان میں کس حد تک صداقت ہے۔ تفتیش کررہے ہیں۔ ملزمہ فوزیہ اور مبینہ شوہر عدنان اب تک نکاح نامہ بھی پیش نہیں کرسکے ہیں۔ گرفتار جوڑا اپنے ہمراہ لائے بچےکواسپتال میں بیٹا ظاہر کررہاتھا۔

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

پولیس کے مطابق ملزمان نے دانش نامی شہری کی نومولود بچی نور فاطمہ کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی تھی۔ملزمہ فوزیہ نےنومولود کی نانی سے زبردستی بچی لےکر چیک اپ ڈاکٹرعائشہ سے کرانے کی ضدکی۔بچی کی نانی کے انکار پر شور شرابہ ہوا تو اسپتال عملے وڈاکٹر نے مداخلت کی۔ پولیس

ملزمہ فوزیہ اور مبینہ شوہر اسپتال انتظامیہ کو بھی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ اسپتال انتظامیہ نے عملےکی مدد سے ملزمان کو پکڑ کر کمرے میں بند کیا اور پولیس کو طلب کیا

Comments are closed.