بالی وڈ کے اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ ان دونوں کا رشتہ کافی چرچہ میں ہے. ان کی شادی کی افواہیں کچھ عرصے سے چل رہی ہیں.حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اتھیا اور کے ایل راہول کی ممبئی میں اگلے تین ماہ میں شادی ہونے جا رہی ہے. یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں خاندان اس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں اس حوالے سے جب سنیل شیٹی سے سوال کیا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہے سمجھ نہیں آتی کہ کہاں سے یہ خبریں اڑائی جاتی ہیں.سنیل شیٹی نے کہا کہ کے ایل راہول ایک اچھا
لڑکا ہے مجھے بھی اچھا لگتا ہے میری بیٹی اور راہول کو خود یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ کب ان دونوں نے شادی کرنی ہے بچے اتنے سمجھدار ہیں کہ اپنا فیصلہ خود کر سکتے ہیں.سنیل شیٹی نے کہا کہ میرے بچوں کا جو بھی فیصلہ ہوگا میں ان کے ساتھ ہوں گا میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں. اتھیا شیٹی نے ابھی چند ماہ قبل اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے انسٹاگرام پر کہا تھا کہ میری شادی کب کہاںہو رہی ہے کہاں ہورہی ہے، مجھے ضرور مدعو کیجیےگا. یاد رہے کہ حال ہی میں اتھیا شیٹی اپنے بوائے فرینڈ کے ایل راہول کے ساتھ جرمنی گئں تھیں جہاں راہول کی سرجری تھی.