بیٹی اور بیوی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا خواتین کو خراج تحسین
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔
باغی ٹی وی : ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بچے کی پیدائش دیکھ کر انسان ناقابل یقین اور عجیب وغریب تجربہ کرسکتا ہے-
ویرات کوہلی نےلکھا کہ اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔
بھارتی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اور دنیا کی تمام حیرت انگیز خواتین کو بھی خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔
خیال رہے کہ رواں برس کے شروع میں ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے تقریباً ایک ماہ بعد انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی۔