الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاءاللہ ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا باضابطہ رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں میزبان نے شاہد آفریدی سے بیٹی کے رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاءاللہ۔“

شاہد آفریدی کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کے رشتے سے قبل کوئی رشتے داری نہیں تھیں، ہمارے آفریدیوں کے 8 قبیلے ہیں، شاہین کا اورہمارا تعلق الگ الگ قبیلوں سے ہے۔

سابق کپتان نے مزید بتایا کہ پچھلے 2 سالوں سے شاہین کے والدین کی شدید خواہش تھی کہ بچوں کا رشتہ آپس میں طے کردیا جائے لہٰذا جلد ہی رشتہ طے کردیا گیا-

شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے فی الحال یہ طے نہیں کہ وہ مزید تعلیم پاکستان میں حاصل کرے گی یا انگلینڈ میں جبکہ ساتھ ہی وہ فیشن ڈیزائننگ کورس بھی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بتایا انہوں نے شاہین کے لیے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

نواز اور زرداری کا پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ہی ٹھیک کر دیں شاہد آفریدی…

Shares: