بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا پانے والے سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار

0
45

بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا پانے والے سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار دے دی.

سندھ ہائیکورٹ نے بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی اپیل پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ ماتحت عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار ملزم ساجد خان کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی عدم شواہد پر ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی.

سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزم کو 2021 میں سزا سنائی تھی جبکہ وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا گواہ عینی شاہد نہیں ہے اور مقدمہ ایک دن کی تاخیر سے درج کیا گیا تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

یاد رہے کے پولیس نے 6 سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش پر سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا. پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی ماں طاہرہ بی بی کی مدعیت میں اس کے شوہر شبیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا  تاہم زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی تھی.

Leave a reply