بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر والد سلیم خان کا وضاحتی بیان

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی اپنے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو دبئی سے واپسی میں مبینہ طور پر قرنطینہ کرنے کے ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارباز خان، سہیل خان اور ان کے بیٹے نروان خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تینوں افراد 25 دسمبر کو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سات روز تک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا تھا لیکن وہ ہامی بھرنے کے بعد بغیر کسی کو اطلاع دیئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

ان کی خلاف بی ایم سی میڈیکل افسر نے درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان تینوں سے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کا کہا گیا، اس کے باوجود یہ لوگ اپنے گھر کو روانہ ہوگئے۔


درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سہیل خان انھیں بتایا تھا کہ ان سب نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا ہے، اسی وجہ سے وہ سیدھے اپنے گھر جارہے ہیں۔

تاہم جب ان کے والد سلیم خان سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے، لیکن ان کے پاس اس کی زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ جتنا وہ جانتے ہیں اس کے مطابق ان کے دونوں بیٹے اور پوتا اس وقت ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔

Comments are closed.