فاضل پور:اے اللہ بے بسی اورظالم وڈیروں کے ہاتھوں رسوائی سے بہتر ہے کہ غریبوں کوموت دے دے:راجن پورکی خاتون کی دہائی ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جس کو دیکھنے اور سننے کے بعد بڑے سے بڑے پتھر دل بھی ریزہ ریزہ ہوگئے ہیں ،ایک ماں جوسیلاب میں گھرے ہوئے اپنے بچوں کے لیے ایک وقت کی روٹی کےلیے در در کی ٹھوکریں کھارہی ہے
اس ویڈیو میں بے بس یہ ماں اللہ کے دربار میں ہاتھ اٹھائے ہوئے اپنی اوراس علاقے کے دیگرغریبوں کی بے بسی پرخون کے آنسو روتی ہےاوراللہ کے حضور درخواست کرتی ہے کہ اللہ بڑی بے بس ہوں کل سے راجن پور،فاضل پور اوردیگرمقامات پرماری ماری پھر رہی ہوں کوئی میرے بچوں کے لیے ایک وقت کی روٹی ہی نہیں دے رہے ،
اے پروردگار امیرغریبوں کو نہیں جینے دے رہے،ان ظالموں کے ہاتھوں رسوائی سے بہتر ہے کہ ہمیں موت دے دے
دل چیر دینے والے الفاظ سیلاب متاثرہ فاضل پور کی رہائشی اس خاتون نے مقامی وڈیروں ،وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت پنجاب کے ضمیر جگانے کے لئے ایسے الفاظ کہے کہ کلیجہ پھٹنے کو آتا ہے pic.twitter.com/c0Ab1EonVF
— PakistanZindabad (@MATAHIR_) September 7, 2022
یہ خاتون اس علاقے کے وڈیروں کے ظلم وزیادتی پرحکمرانوں کی آنکھیں کھول رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم غریب بلوچ لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر یہاں کے دریشک سردار جو کچھ حکومت اوردیگرتنظیموں سے ملتا ہے وہ لے کراپنے ہی لوگوں میں بانٹ رہے ہیں ان کو کسی کی پرواہ نہیں ہے ، ، یہ خاتون کہتی ہیں کہ ہم ان حالات میں کدھر جائیں گے ،
یہ خاتون رو رو کراللہ کے حضور دعا کرتی ہےکہ ایسی بے بسی کی زندگی سے بہتر ہے کہ اے اللہ تو غریبوں کو ہی موت دے دے تاکہ یہ ان وڈیروں کے ہاتھوں بار بار رسوائی سے تو بچ جائیں ، کہ خاتون مزید کہتی ہیں کہ پتہ نہیں کہ ان ظالموں کو قبر بھی نصیب ہونی ہے یا کہ نہیں یا کفن بھی ملنا ہے یا نہیں لیکن یہ یہاں غریبوں کا حق چھین کرلے جارہے ہیں ،یہ خاتون اپنے بچوں کی آہ وبکا کا ذکر کرتے ہوئے اللہ کے حضور روتے ہوئے دعا کررہی ہے کہ اس کے بچے بھوکے ہیں ، سیلاب میں گھر ے ہوئے ہیں ، کوئی سائے کے لیے چیز نہیں ، پینے کے لیے پانی نہیں اورپیٹ کی آگ بجھانےکے لیے کھانا نہیں ، ہےکوئی جو اس دکھیا بیچاری ماں کے بھوکے بچوں کو ایک وقت کی روٹی دے سکے