مومن ثاقب اور ان کے والد نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے بیٹے مومن نے مجھے بہت خوشیاں دی ہیں اور میرا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ہے. مجھے بہت خوشی ہےکہ میرے بیٹے نے اپنی محنت کے بل پر اپنا نام اور مقام بنایا. انہوں‌نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مومن ثاقب کو اسکے ہر کام میں سپورٹ کیا اچھی بات یہ ہے کہ اس نے بھی مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا. موم ثاقب نے بھی کہا کہ میں آج جو بھی ہوں صرف اپنے والد کی وجہ سے ہوں . مومن ثاقب کے والد نے کہا کہ مومن بچپن میں بہت شرارتی اور ضدی ہوا کرتا تھا ، میں اسکی ہربات

مانتا تھا. مجھے خوشی ہے کہ میرا بیٹا اج بھی میرا فرمانبردار ہے. مومن ثاقب نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ ہمیشہ وہ بچوں کی مرضی کے مطابق ان کو مسقتبل چننے کااختیار دیں ، ایسا ہونے سے بچے میں اعتماد اتا ہے. میرے والدین نے اس حوالے سے مجھے بہت زیادہ اعتماد دیا. مومن کے والد نے کہا کہ بچوں‌ کی مرضی کو ہر معاملے میں پیش پیش رکھنا چاہیے اس چیز سے بچے والدین کے لئے قریب سے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں. یاد رہے کہ مومن ثاقب نے سوشل مٰڈیا سے شہرت حاصل اور آج یہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں‌.

Shares: