دو بیوہ بہنوں کی سٹیزن پورٹل پر شکایات، وزیراعظم کا نوٹس،بڑا حکم دے دیا

0
65
دو بیوہ بہنوں کی سٹیزن پورٹل پر شکایات، وزیراعظم کا نوٹس،بڑا حکم دے دیا

پاکستان سٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی شکایت ، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکریٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کر دی.وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کر دیا گیا وزیراعظم آفس نے حکم دیا کہ اعلیٰ افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی گئی .وزیراعظم آفس نے حکم دیا کہ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم

پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے. تا ہم کئی علاقوں میں افسران شکایت پر کاروائی نہیں کرتے اور حل کئے بغیر ہی اوکے کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات کو موثر انداز میں سننے اور انہیں حل کرنے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا تھا اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویزبراہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے

Leave a reply