کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

0
57

کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر کرپشن اور بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے خصوصی کیٹیگری متعارف کرا دی گئی۔ عوام کی سہولت کے لئے اس کو مزید چھ درجوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ان میں مالی کرپشن ، فراڈ ، میرٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کا غلط استعمال اور نا اہلی شامل ہیں۔

اس سے پہلے کرپشن سے متعلق شکایات کے لئے جنرل کیٹیگری کا استعمال ہوتا تھا۔ سیٹیزن پورٹل انتظامیہ نے یہ اقدام عوام کی جانب سے درج کی جانے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ حکومتی منصوبوں اور اداروں میں کرپشن سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے مالی کرپشن کی کیٹیگری مخصوص کی گئی ہے۔ اختیارات کے ناجائز/ غلط استعمال پر اب عوام اس سے متعلقہ کیٹیگری میں شکایت درج کراسکتے ہیں جبکہ فراڈ اور دھوکا دہی سے متعلق شکایات اور دستاویزات میں ردوبدل اور جعلی کوائف کے لئے بھی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل دن رات وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق عوام کی شکایات حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ خصوصی کیٹیگری متعارف کرانے سے نہ صرف عوام اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکیں گے بلکہ کرپشن کرنے والوں کو بھی احتساب کے عمل میں لے کر آئیں گے.

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں  یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟

سٹیزن پورٹل ملک میں شکایات کے ازالے کا سب سے مؤثر نظام بن گیا، وزیراعظم آفس نے بتایا سٹیزن پورٹل پر91 فیصد سےزائد شکایات کا ازالہ کردیا گیا، زندگی کےہرشعبے سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ 97 ہزار 537 لوگ پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں۔

رجسٹرڈ لوگوں میں 48 ہزار 349 طلباء، 34 ہزار 995 کاروباری افراد،33 ہزار277 انجینئر، 20 ہزار25 سرکاری ملازم ،14 ہزار 437 اساتذہ ، کارپوریٹ سیکٹر سے 14ہزار 579 اور 9 ہزار542 مسلح افواج میں سے شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق 8 ہزار 816 ڈاکٹرز،6 ہزار 841 سماجی کارکن، 46 ہزار 16 وکلا ، 29 ہزار 90 سینئر سٹیزن ،26 ہزار 15 سیاسی کارکن،2 ہزار 309 صحافی اور ایک ہزار 695 این جی اوز میں کام کرنے والے بھی رجسٹر ہیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ پورٹل پر16 لاکھ 53 ہزار 45 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 15 لاکھ 52 ہزار 529 شکایات اندرون ملک ، 94 ہزار 880 شکایات بیرون ملک سے اور 5 ہزار 636 شکایات غیرملکیوں نے رجسٹرکرائیں۔2019 میں پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو زبردست کامیابی ملی،

واضح‌ رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں‌ آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں‌ شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.

وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔

Leave a reply