طالبات کو ہراساں کرنیوالے اساتذہ ہوجائیں خبردار، اہم فیصلہ ہوگیا،بہت جلد قانون بھی بن جائے گا

0
35

لاہور:طالبات کو ہراساں کرنیوالے اساتذہ ہوجائیں خبردار، اہم فیصلہ ہوگیا،بہت جلد قانون بھی بن جائے گا،اطلاعات کے مطابق تعلیمی اداروں میں طالبات کوجنسی طور پرہراساں کیے جانے کے حوالے سے قانون سازی کا معاملہ، سکول ایجوکیشن نے فائنل ڈرافٹ تیار کرلیا، آئندہ ہفتہ وزارت قانون میں پیش کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں میں طالبات کوجنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے قانون سازی کا معاملہ، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

جنسی ہراسگی کے حوالے سے ڈرافٹ کو آئندہ ہفتہ وزارت قانون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جرم ثابت ہونے پر اساتذہ کو بھاری جرمانے کے ساتھ تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اساتذہ کو سزا کے طور پر جیل کی ہوا بھی کھانا پڑ سکتی ہے۔

وزارت قانون کو ڈرافٹ میں ٹیچر لائسنسنگ کے حوالے سے بھی سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ ڈرافٹ وزارت قانون سے منظوری کے بعد قانون کا حصہ بن جائے گا۔

واضح رہے لاہور گرائمر سکول غالب مارکیٹ برانچ میں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے واقعات کی خبر نشر ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنسی ہراسگی کے حوالے سے خبر پھیلنے کے بعد ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے ہیں۔

Leave a reply