بیفیم، اختتامی تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی، ونر ٹیموں کو میڈل دیئے

0
58

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر ، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر مبشر لقمان نے ہال میں آمد پر وزیراعلی پنجاب کا استقبال کیا ، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت علی ماجالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے ، تمام کیٹگریز کے حساب سے اوپن، سینئرز، مکسڈ، خواتین میں گولڈ اور سلور میڈل تقسیم کئے گئے، بعد ازیں پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے بھی کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے

پاکستان برج فیڈریشن اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل احسان قادر نے اختتامی تقریب میں سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دیئے

تقریب میں بھارت، یو اے ای اور پاکستان کے قومی ترانے بھی چلائے گئے، ان تینوں ممالک کی ٹیمیں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہوئی ہیں ، ورلڈ برج چیمپئن شپ رواں برس ماہ اگست میں مراکش میں کھیلی جائے گی،

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں دیکھ کر خصوصا لاہور میں دیکھ کر خوشی ہوئی، مبشر لقمان نے جب مجھے بتایا تھا تو خوشی ہوئی، اس ٹورنامنٹ کے لیے بہت محنت کی گئی ہے، تمام ٹیمیں داد کی مستحق ہیں، مبشر لقمان نے برج کے بارے میں بتایا ہماری حکومت برج کے حوالہ سے ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے، ملتان چیمپئن شپ میں بھی حکومت پنجاب کا تعاون ساتھ ہو گا، نگران وزیراعلی پنجاب نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خواہشمند ہوں کہ تمام کھلاڑی دوبارہ پاکستان آئیں

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے میزبان، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کھلاڑی پاکستان آئے اور کھیلا آمد پر سب کا شکر گزار ہوں، نگران وزیراعلی پنجاب انتہائی اہم اجلاس چھوڑ کر آئے ہم انکے شکر گزار ہیں، بھارتی ٹیم نے اچھا کھیلا اور جیتی یواے ای کی ٹیم بھی میچ میں جیتی، پاکستان سینئرز کی ٹیم بھی میچ جتیی، تمام کھلاڑی میرے خاندان کی مانند ہیں پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ میں جا رہا ہے اور ہم جیتیں گے ان شاء اللہ ، اگلے ماہ ملتان میں سرائیکی چیمپئن شپ شروع کر رہے ہیں، میں تمام کھلاڑیوں اور ان ممالک کی تمام حکومتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ٹیمیں بھیجیں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت علی ماجالی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے شکر گزار ہیں ، بیفیم مکمل ہو گئی، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ، سیکرٹری جنرل احسان قادر کے شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے آج چیمپئن شپ مکمل ہوئی، چیمپئن شپ میں تمام ٹیموں نے سرپرائز دیئے اور اچھی کھیلیں، بھارت، بنگلہ دیش، فلسطین، یو اے ای، اردن، پاکستان کی ٹیموں کے شکر گزار ہیں اس زون کی ٹیمیں منتخب ہو گئی ہیں جو ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلنے جائیں گی ، اگلی بیفیم 2025 میں دبئی میں ہو گی

واضح رہے کہ لاہور میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا آغاز پانچ مئی کو ہوا تھا، جو تیرہ مئی تک جاری رہی ، اس دوران بہترین انتظامات پر بھارت و دیگر ممالک کے کھلاڑی پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے، مہمان کھلاڑیوں کو لاہور کے تاریخی مقام شاہی قلعہ کا دورہ کروایا گیا تھا جہاں مہمان کھلاڑی لاہوری کھانوں کے ساتھ ساتھ لاہوری رقص، ثقافت سے بھی لطف اندوز ہوئے،

اختتامی تقریب کے دوران باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رنجن بھٹہ چاریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر ایسے لگا جیسے ہم گھر آ گئے ہوں، ہم میچ جیتے اب ورلڈ چیمپئن شپ مین کھیلیں گے دونوں ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے مقابلے جاری رہنے چاہئے، خواہش ہے کہ دوبارہ پاکستان آوں اور کھیلوں اور پاکستانی ٹیم بھی بھارت آئے۔

Leave a reply