راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ 9 مئی کومشتعل افراد، اس پر اکسانے اور عمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔

باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال کور کمانڈر پشاورنےکیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریفنگ دی گئی آرمی چیف نےدہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والےاداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اورکامیابیوں کو سراہا۔

ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے ،حافظ نعیم الرحمان

آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گےآرمی چیف کا قومی سلامتی کو درپیش خطرات پرزوردیتے ہوئےکہنا تھاکہ امن و استحکام کےعمل کوخراب کرنےوالوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی،پاک افواج تنصیبات کے تقدس کی خلاف ورزی کی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی۔

ایرانی اور روسی وزرائے خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف نے کہا کہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لائیں گےاورپاک افواج اپنی تنصیبات کوجلانےکی مزیدکسی کوشش کوبرداشت نہیں کریں گی جنرل عاصم منیر نے انفارمیشن وار فیئر اورغلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

Shares: