بغیر لائسنس اور کم عمر افراد پرڈرائیونگ کی پابندی

0
47

ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کی ہدایت پر ٹریفک انچارج مانسہرہ انسپکٹر شاہجہان خان کے ضلع مانسہرہ کے تمام اڈوں کےمالکان اور ٹرانسپورٹ یونین کے عہدایداران کےساتھ میٹنگ۔۔

میٹنگ میں اڈوں کے مالکان اور یونین کو آگاہ کیا گیا کہ مانسہرہ ٹریفک پولیس پبلک ٹرانسپورٹ کم عمر ڈرائیوروں ، کالے شیشوں والی گاڑیوں ، بغیر لائسنس کے پبلک گاڑیاں چلانے والےڈرائیور ، پغیر پرمٹ چلنے والے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہی ہے۔۔

اس لئیے تمام اڈوں کے مالکان اور ٹراسپورٹ یونین اپنی یونین میں آنے والےتمام ڈرائیور حضرات کو ان باتوں کاپابند بنائیں کہ نہ ہی کم عمر ڈرائیور گاڑی چلائیں گے ، نہ ہی گاڑیوں کے شیشے کالے کریں گے۔اور بغیر لائسنس کے گاڑی نہیں چلائیں گے عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جاۓ گا۔

Leave a reply