طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

0
95

افغانستان میں طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں تمام ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر نوکری سے نکالا بھی جا سکتا ہے۔

بھارتی بحرین میں بھی باز نہ آئے، حجاب پہنے خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک دیا

سرکاری ملازمین کو اوّل وقت میں نماز کی ادائیگی اور دراڑھی نہ منڈوانے کے حکم کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی لباس پہنیں جس میں لمبی ڈھیلی قمیص، ٹخنوں سے اونچی شلوار اور سر پر ٹوپی یا پگڑی شامل ہے۔

ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں پر موجود ہیں جنہیں ملازمین پر نظر رکھنے اور نئے قوانین پر عمل دارآمد یقنی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو تنبیہ کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا۔

امریکا میں موجود افغان سفارتخانے اور قونصلیٹ بند ہو گئے

عالمی میڈیا کے نمائندے نے سرکاری ملازمین کے لیے ان پابندیوں کے بارے میں عوامی اخلاقیات کی وزارت کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے طالبان نے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم پہلے ہی دن واپس لیتے ہوئے تاحکم ثانی اسکول بند کردیئے تھے جب کہ کسی مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک جانے والی خواتین کو پرواز سے روک دیا گیا تھا۔

طالبان نے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم واپس لے لیا

Leave a reply