کورونا کا پھیلاؤ: بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد

لاہور: بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

باغی ٹی وی : ملک بھر میں کورونا کے پھیلا ؤ کے پیش نظر ماسک کے استعمال کی پابندی سخت کر دی گئی پنجاب بھر میں بغیر ماسک مویشی منڈی میں داخلے پر پانبدی عائد کر دی گئی ہے-

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے۔مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ تمام شہری عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں-

قبل ازیں ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی ہے این سی اوسی کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں۔نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر رکھنے کے بجائے دو یا تین جگہوں پرکیے جائیں این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے-

Comments are closed.