بغض عمران میں پودے لگانے والی ٹیم پر سینکڑوں افراد کا حملہ، تازہ لگائے پودے اکھاڑ کر پھینک دیئے، بیلچے لوٹ لیے
باغی ٹی وی رپورٹکے مطابق عوام میں جہالت کی انتہا ہوگئی. حکومت کی طرف سے لگائے گئے پودے جاہلوں نے اکھاڑا دیے اور سامان بیلچے کسیاںوغیرہ مال غنیمت بناتے ہوئے لوٹکر لے گئے. یہ واقع خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں پیش آیا جہاں عوام کو بعضحکومت مخالف لوگوں نے بڑھکایا اور انہوں نے سنکڑوں پودوں کو اکھاڑدیا .
جہالت کی زندہ مثال 😑https://t.co/AEQRa5s4dG
— Yã$îf یَاسِفْ (@IamYasif) August 9, 2020
ایسے افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سخت سزا دی جانے چاہیے . تاکہ پھر ایسا کام نہ ہو اور جن لوگوں نے سیاسی مخالفت میں عوام کو بھڑکایا ہے ان کو خاصکر قانون کے آہنی ہاتھوں پکڑ کر سزا دینی چاہیے .
واضح رہے کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم نے قوم کو شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جس سے نمٹنے کیلئے شجرکاری انتہائی اہم اور ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خود شجرکاری مہم میں حصہ لوں گا، وزراء و ارکان پارلیمنٹ بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔