قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے دوسرے میچ کے لئے سری لنکا کے لئے روانہ ہوگئی۔
باغی ٹی وی: پاکستان ٹیم کل نیپال کو ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں شکست دے کر رات گئے خصوصی پرواز سے سری لنکا کے شہر کولمبو کے لیے روانہ ہوئی قومی ٹیم کولمبو سے بس کے ذریعے کینڈی روانہ ہوگی اور جمعہ کی شام پالے کیلے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف 2 ستمبر بروز ہفتے کو پالی کیلئے میں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے ون ڈے ایشیا کپ کا جارحانہ آغاز کیا اور نیپال کو پہلے ہی میچ میں 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا –
سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا
بابر اعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیریئر کی 19 ویں سنچری اسکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 71 گیندوں پر 109 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے،مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ایشیا کپ کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان دوپہر ساڑھے دو بجے کینڈی میں کھیلا جائے گا،جبکہ نیپال کی ٹیم 4 ستمبر کو بھارت کےمد مقابل ہوگی ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس میں ایونٹ کے 4 میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔