رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے

بچے گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر ے
0
82
karachi

رحیم یارخان میں گٹر میں گر کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کےمطابق واقعہ لیاقت پور کی شمس کالونی میں پیش آیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 اور 10سال تھی بچے گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گر ے اور جاں بحق ہو گئے-

قبل ازیں کراچی میں کھلے میں ہول پر ڈھکن رکھنے کے انتظامیہ کے دعوے دہرے رہ گئے، رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں 2 بچیاں کھلے مین ہول میں گر گئیں،شہریوں نے بچیوں کو مین ہول سے نکال کر صاف پانی سے نہلایا، بچیوں کو جب مین ہول سے نکالا گیا تو وہ سہمی ہوئی تھیں۔

سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

دوسری جانب انتظامیہ کی غفلت کے باعث 68 افراد مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوئے جس پر شہری انتظامیہ کو دہائی دیتے نظر آئے ہیں،شہر میں اب بھی مختلف علاقوں میں مین ہولز کا یہ ہی حال دیکھا جا رہا ہے، صدر، لائنز ایریا، لیاقت آباد اور تین ہٹی میں کھلے مین ہولرز موجود ہیں جن پر کئی اموات کے باوجود ڈھکن نہیں آسکے صرف بچے ہی نہیں بلکہ خواتین بھی ان مین ہولز کا شکار ہوچکی ہیں، لہٰذا ان مین ہولز کو ڈھکا جائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

مفتاح اسماعیل نے ملک ڈیفالٹ کی طرف جانے کا ذمہ دار اسحاق ڈار کو …

دوسری جانب پشاور کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے وبال جان بن چکے ہیں پشاور میں ایک لاکھ سے زیادہ مین ہولز ہیں، منشیات کے عادی چور سمیت کئی لوگ گٹروں کے ڈھکن چوری کرکے انہیں کباڑیوں پرفروخت کردیتے ہیں انتظامیہ کا کہناہےکہ ڈھکن چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جو بڑے مین ہولز کے ڈھکن 20 ہزار اور چھوٹے مین ہولز کے ڈھکن 8 ہزار روپے میں فروخت کر دیتے ہیں-

خلاباز سلطان النیادی 6 ماہ خلائی مشن کے بعد واپس آرہے

Leave a reply