گوجرانوالہ میں بھارت کا ایک منٹ میں سینتیس ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

11اگست کو ہونے والے تاریخی ایونٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی گئی ہے علاوہ ازیں اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

یوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنانا ہے سبطین خان

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا تھا کہ 21 لاکھ کا ہدف 14 اگست تک بہرصورت حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنانا ہے –

اس حوالے سے وزیر جنگلات سبطین خان نے سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کی تھی جس میں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اس ملاقات میں 14 اگست تک 21 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

سبطین خان نے کہا کہ تھا مہم کے تحت 21 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہےیوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر سرپرائز دیں گے۔

سبطین خان نے مزید کہا تھا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اور مقامی حکومتیں پلانٹ فار پاکستان کیلئے کردار ادا کریں، 14 اگست تک 21 لاکھ اور دسمبر تک 60 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا ہدف مکمل کریں گے۔

Shares: