بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے،وریندر سہواگ

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھارتی سورماؤں کی شکست پر اپنی ٹیم کو طعنے کستے رہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار، ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

ون ڈے سیریز: بھارت کو 5 رنز سے شکست،بنگلہ دیش نے دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی


گزشتہ روز بنگلہ دیش نے میرپور کے میدان پر بھارتی ٹیم کو 5 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی، اس میچ میں بنگال ٹائیگرز کے 7ویں نمبر کے آل راؤنڈر مہدی حسن نے بھارتی بالرز خوب پیٹا، انہوں نے ناقابل 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان برج فیڈریشن بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کو تیار، چیمپئن شپ کے معاہدے پر دستخط کا اعلان

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے سمی سنگھ نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف بھی اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ اگلا میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے

Comments are closed.