چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تمام ملکوں کی حکومتوں کی طرف سے ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے تما م مارکیٹیں مالز پبلک ٹرانسپورٹس عوامی اور تفریحی مقامات مذہبی شادیوں کے اجتماعات اور تمام کھیلوں شوبز اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
ممبئی: کورونا وائرس کے پیش نظر انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسو سی ایشن سمیت دیگر پروڈیوسرز تنظیموں نے ایک ہنگامی اجلاس میں تمام تفریحی پروگراموں جن میں فلم، ٹی وی سیریلز، ویب سیریز کے علاوہ دیگر تمام تفریحی پروگراموں کی ریکارڈنگ کو 31 مارچ تک روک دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے
اس فیصلہ کے تحت بالی ووڈ کی تمام فلموں، ہندی سیریلز اور انٹرٹینمنٹ شوز وغیرہ کی شوٹنگ نہیں ہوسکے گی
خیال رہے کہ اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے بالی وڈ کے معتبر ایوراد شو آئیفا کی تقریب بھی ملتوی کر دی گئی تھی اس کے علاوہ بالی وڈ فنکاروں ریچا چڈا علی فضل اور ورون دھون نتاشا دلال نے اپنی شادیوں کی تقریبات بھی منسوخ کر دیں ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی وڈ اور لالی وڈ پروڈیوسرز نے بھی متعدد فلموں کی ریلیز اور شوٹنگ منسوخ کر دیں تھیں علاوہ ازیں متعدد تقریب شو اور کنسرٹس بھی ملتوی کئے جا چکے ہیں