بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

0
45

کراچی: شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے اور جیتنے کا مشورہ دے دیا۔

باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیاکپ سے متعلق مسلسل موقف تبدیل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ پی سی بی کا سربراہ ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے انہیں اپنا موقف مسلسل نہیں بدلنا چاہیے۔

ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کبھی کہتے ہیں ایشیاکپ یہاں ہونا چاہیےکبھی کہتے ہیں ایشیائی ایونٹ کو انگلینڈ میں ہونا چاہیے، مجھے سمجھ نہیں آرہی وہ ہر جگہ کیوں انٹرویو دے رہے ہیں بورڈ کے سربراہ کی کرسی پرکسی مضبوط اعصاب کےمالک شخص کو ہونا چاہیے، بڑی عمر کا بھی منفی اثر پڑتا ہے، اس ذمہ داری پر اسے ہونا چاہیے جس کے اعصاب مضبوط ہوں۔

پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے لئے بھارت کے ٹیم نہ بھیجنے پر ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کی دھمکی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اتنا اٹل کیوں ہے اور کیوں کہا جارہا ہے کہ ہم بھارت نہیں جائیں گے، پی سی بی کو چیزوں کو واضح کرنے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے جسے مثبت لینا چاہیے ، جائیں اور کھیلیں –

اگر حکومت نے کہا تو ہم ورلڈ کپ کھیلنے ضرور جائیں گے،نجم سیٹھی

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنے لڑکوں سے کہنا چاہیے کہ جائیں اور ٹرافی جیت کر لائیں پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، پاکستان کی ورلڈکپ میں جیت نہ صرف بڑی ایک جیت ہوگی بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) کے لیے زوردار طمانچہ ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی کے پاس بہت سے آپشن موجود نہیں ہیں اس کے بجائے پی سی بی ورلڈکپ کے حوالے سے دورہ بھارت کیلئے مثبت ہونے کی ضرورت ہے یہی نہیں ٹرافی جیت کر لانے سے روایتی حریفوں کو بھی واضح پیغام دےسکتے ہیں،بھارت جائیں اچھی کرکٹ کھییں اور ٹرافی جیت کر یہ بتائیں کہ ہم کہیں بھی جاکر کھیل سکتے ہیں۔

پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

Leave a reply