بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا

0
54

بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق بھارت کے ویزے جاری کرنے سے انکارپر مایوسی ہوئی ہے پی بی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی۔

یہ ٹیسٹ میرے کیریئر کا بہترین میچ تھا ایسی پچ پر میچ جیتنا بہت اسپیشل تھا،انگلش کپتان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھابلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے اور قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب 5 دسمبر کو نئی دہلی میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےپاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی 4 دسمبر کو بھارت روانگی شیڈولڈ تھی تاہم ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

قبل ازیں چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ پہلے اسکواڈ کے نام جبکہ ایک ہفتہ پہلے پاسپورٹ جمع کروائے گئے لیکن پاکستان بلائنڈ کرکٹ اسکواڈ کے آج بھی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ نے بھارت کو میزبانی اس شرط پر دی تھی کہ تمام ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، پاکستان رینکنگ میں پہلے نمبر کی ٹیم ہے اس کی شرکت کو یقینی بنانا چاہیے۔

ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

Leave a reply